اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تکفیری دھشتگردوں پر مشتمل داعش نامی ٹولے نے گزشتہ روز جہاں غزہ پٹی پر اپنی موجودیت کا اعلان کیا تھا وہاں آج مسجد الاقصی سے بھی منہ نکالا ہے۔
دھشتگرد ٹولے داعش کے بعض عناصر نے مسجد الاقصیٰ کے اندر کی چند تصویری شائع کر کے یہودیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہودیو ہم آ رہے ہیں‘‘۔
داعش نے تاکید کی ہے کہ غزہ میں اس گروہ سے وابستہ عناصر نے شیخ ابو النور المقدسی کے نام پر یہ گروہ تشکیل دیا ہے اور انہیں فی الحال ٹریننگ دی جا رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲